بھارت کے کرکٹ نہ کھیلنے سے دہشت گردی ختم ہوگی نہ کھیلوں کی دنیا اجڑ ے گی،وسیم اکرم
ڈریسنگ روم میں قومی کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہونے سے خوفزدہ رہتے ہیں، کوچ میں کھلاڑیوں کو سمجھنے کی صلاحیت و نفسیات سے آگاہ ہونا چاہیے، رویہ ایسا دوستانہ ہو کہ کھلاڑی اپنے دل کی بات بھی اسے بتا سکے،سوئنگ کے سلطان و سابق کپتان کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 13 دسمبر 2015 12:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 دسمبر۔2015ء) قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم خان نے کہا ہے کہ کرکٹ نہ کھیلنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو جائے گی ، بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو صاف صاف بتا دے ،بھارت کے نہ کھیلنے سے” کھیلوں کی دنیا“ ختم نہیں ہوجاتی، ڈریسنگ روم میں قومی کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہونے سے خوفزدہ رہتے ہیں، کوچ میں کھلاڑیوں کو سمجھنے کی صلاحیت و نفسیات سے آگاہ ہونا چاہیے، رویہ ایسا دوستانہ ہو کہ کھلاڑی اپنے دل کی بات بھی اسے بتا سکے ۔
مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے اپنے فیصلہ سے آگاہ کردے، خاموشی درست نہیں، معاملہ ادھر ہی ختم ہوجائے تو بہتر ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ سیریز کے عدم انعقاد پر بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پاکستانی مفاد میں نہیں ہوگا۔بھارت کے نہ کھیلنے سے” کھیلوں کی دنیا“ ختم نہیں ہوجاتی، وہ نہیں کھیلنا چاہتا تو ہمیں بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ یونس خان ایک اچھا کھلاڑی اور سچا و کھرا انسان ہے، ڈریسنگ روم میں پلیئرز ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے خدشہ کی وجہ سے خوفزدہ رہتے ہیں۔علاوہ ازیں ان پرجرمانے کے خطرے کی گھنٹی بھی بجتی رہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم کے کوچ میں کھلاڑیوں کو سمجھنے کی صلاحیت ہونی چاہیے جس سے وہ ان کے مسائل بھی جان سکے، اس طرح پلیئرز میں اچھی کارکردگی دکھانے کا جذبہ بڑھ جاتا ہے، کوچ کو کھلاڑیوں کی نفسیات سے آگاہ ہونا چاہیے، رویہ ایسا دوستانہ ہو کہ کھلاڑی اپنے دل کی بات بھی اسے بتا سکے، میں خود آئی پی ایل ٹیم کی کوچنگ کرتا ہوں، ملک میں ذمہ داری سنبھالی تو کھلاڑیوں کو بچوں کی طرح رکھوں گا۔وقار یونس اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ میں کوئی نجومی نہیں، نہ ہی میرے پاس کوئی طوطا ہے کہ فال نکال کر بتا دوں لیکن معلوم نہیں کہ میڈیا کو ہر بات کیسے معلوم ہوجاتی ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کو سب سے پہلے خود کو متحد کرنا ہوگا، کوئی کھلاڑی ادھر کی بات ادھر نہ کرے تو بہتر ہے،کسی بڑے پلیئر کو آوٴٹ آف فارم نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ نہیں کرنا چاہیے، وسیم اکرم نے کہا کہ کھلاڑیوں پرجرمانے کے خطرے کی گھنٹی بھی بجتی رہتی ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر مسئلے کا یہی حل ہوتا تو ہم پرکروڑوں روپے جرمانہ ہو چکا ہوتا، خود وقار یونس ایک کروڑ روپے بھر چکے ہوتے۔کوچ کی حیثیت سے انھیں چاہیے کہ کھلاڑیوں کوپیار سے سمجھائیں، ورلڈ ٹی ٹونٹی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کا بائیکاٹ نہیں کیا جاسکتا، ہمیں کھیلنا ہی پڑے گا، میگا ایونٹ کی تیاری سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ اب تجربات کا وقت نہیں، ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو چیلنج کیلئے تیار کرنا ہوگا، میگا ایونٹ سے قبل ایشیا کپ اور بعدازاں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہوگی ،ان کے لیے ہمیں تیاری کی ضرورت ہے، وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں جتنا پیار سچن ٹنڈولکر کو دیا جاتا ہے ، بھارت میں بھی مجھے بھی اتنا ہی ملتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.