کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا
پیر 14 دسمبر 2015 15:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا، سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے باوجود قرارداد پیش نہ کی جاسکی، مسلم لیگ (فنکشنل)، مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرکے شیم شیم اور کرپشن کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے اور دہشت گردی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگا، جبکہ ایم کیو ایم کے اراکین نے احتجاج میں حصہ نہیں لیا، سپیکر سندھ اسمبلی نے اراکین کو منانے کی ناممکن کوشش کے بعد اجلاس کل منگل کی صبح 10بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کوسندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے ایک بار پھرکراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے کوالتواء میں ڈالتے ہوئے اجلاس کی کارروائی کے ایجنڈے میں گیارہویں نمبر پر شامل کیا جس کی وجہ سے اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں شدیداحتجاج کیا۔(جاری ہے)
سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی شرکت کی۔
اسمبلی کی کارروائی کے دوران کم اہم باتوں کو ایجنڈے میں اولیت دی گئی اوران پر بحث بھی کرائی گئی جبکہ رینجرز اختیارات کے معاملے کو گیارہویں نمبر پر رکھا گیا۔ سندھ حکومت کے اس اقدام کے خلاف اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اپوزیشن ارکان ” دہشتگردی کا جو یار ہے، غدار ہے، غدارہے“ اور ” کرپشن کا جو یار ہے ، غدار ہے ، غدار ہے “ کے نعرے لگاتے رہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.