فیصل آباد، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ چہل انتقال کرگئے

پیر 14 دسمبر 2015 16:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ چہل چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف عمرانوی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد کا دباؤ برداشت نہ کرسکے اور صبح حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ۔ قبل ازیں زرعی یونیورسٹی کے دو پروفیسر ڈاکٹر انجم سہیل اور ڈاکٹر اسلم پرویز بھی اسی طرح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ چہل جو چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف عمرانوی زرعی یونیورسٹی تعینات تھے ان کا زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے ساتھ کسی مسئلہ پر اختلافات پیدا ہوگئے چنانچہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے آج صبح انہیں دل کا دورہ پڑا انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے مرحوم کی نماز جنازہ زرعی یونیورسٹی کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں طلباء اور طالبات اور پروفیسرز لیکچرارز اور زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کی میت بعد ازاں قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ پہنچائی گئی مرحوم تین بیٹیوں اور دوبیٹوں کے والد تھے