سانحہ پشاور کے اصل حقائق ایک سال بعد بھی سامنے نہ لائے جا سکے ، اسفندیار ولی خان
دہشت گردوں کی فیکٹریاں اب بھی پیداوار میں مصروف ہیں، بنیادی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا فقدان ہے، سربراہ اے این پی
پیر 14 دسمبر 2015 19:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بہنے والے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔ ملک بھر کے عوام اپنے پھولوں جیسے ننھے شہداء کی قربانیوں کو تا قیامت فراموش نہیں کریں گے اسفند یار ولی خان نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ اس قومی سانحہ کے ایک سال پورے ہونے کے بعد بھی نہ عدالتی تحقیقات ہوئیں ہیں نہ ہی اصل حقائق قوم کے سامنے لائے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہداء کے لواحقین کی شکایتوں ، گلوں اور مطالبات کا ازالہ نہیں ہو سکا۔
کبھی نہ بھولنے والے سانحہ پشاور پر پاکستان کے عوام کے بھر پور احتجاج اور مطالبے کے بعد آل پارٹی کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان کی متفقہ منظوری دی گئی ، توقع تھی کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف قومی منصوبے پر جلد از جلد عمل درآمد کرائے گی ۔(جاری ہے)
اسفند یار ولی خان نے نیشنل ایکشن پلان کے 21نکا ت میں سے اکثر پر عمل درآمد نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کے دعوے پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا اور نہ ہی عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے ۔
اسفند یار ولی خان نے مزید کہا کہ پارا چنار میں ہونے والے دہشت گرد حملے نے ثابت کیا ہے کہ دہشت گردوں کی فیکڑیاں اب بھی پیداوار میں مصروف ہیں ۔جس کی بنیادی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا فقدان ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی APSکے شہداء کی پہلی برسی پر شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور لواحقین کے مطالبات کی بھر پور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے پارٹی لواحقین کے دکھ درد میں شریک ہے اور انکی جدو جہد میں ساتھ دیتی رہے گی ۔اسفند یار ولی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی قوم کے کل کو محفوظ بنانے کیلئے 1ہزار سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کی قر بانیاں پیش کی ہیں اپنے پیاروں کو کھونے والے ہی دوسروں کے دکھ درد کو سمجھ سکتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.