لالا محمد یوسف خان خلجی کی شدید سردی میں گیس کی مصنوعی بندش اور پریشر میں کمی کی شدید مذمت

پیر 14 دسمبر 2015 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 دسمبر۔2015ء) خلجی قومی تحریک کے سربراہ لالا محمد یوسف خان خلجی نے شدید سردی کے موسم میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی مصنوعی بندش اور پریشر میں کمی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس مسئلے کا نوٹس نہ لینے پر حکومت کی خاموشی کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہاکہ آج بھی بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ماضی جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے صوبے سے نکلنے والی قدرتی گیس خون جما دینے والی سردی میں جب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر جاتا ہے اس میں شہر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی کے حوالے سے مصنوعی قلت پیدا کرکے گیس پریشر میں کمی کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا جائے ہے آج ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد گیس کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ حکومت میں موجودہ عوامی نمائندوں اور بلوچستان کے عوام کے ہمراہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ایسی شدید سردی میں بزرگ اور ضعیف العمر شہریوں خواتین کو امور خانہ داری اور بچوں کو گیس نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سوئی گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات کرکے اس مسئلے کے فوری عمل کیلئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر ہم بھی احتجاج پر مجبور ہونگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری سوئی گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام اور حکومت پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :