سانگھڑ: پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک،10زخمی
جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت پیپلز پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے ہوئی ،واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی
منگل 15 دسمبر 2015 18:48
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات سے قبل سانگھڑ میں شدید کشیدگی پھیل گئی جب کہ پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا، دونوں جماعتوں کی ریلیاں باکھوڑو روڈ پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں، اس موقع پردونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جو تلخی کے بعد مسلح تصادم کی صورت اختیار کر گئی۔
تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت پیپلز پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے اورپولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خیرپورمیں بھی ایک پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ کے نتیجے می 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اوردونوں جماعتوں نے واقعے کا الزام ایک دوسرے پرعائد کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.