نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے حالات میں بہتری کیلئے بہت سی قربانی دیں ہیں،حاصل بزنجو

بدھ 16 دسمبر 2015 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 دسمبر۔2015ء ) نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے حالات میں بہتری کیلئے بہت سی قربانی دیں ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنے دور اقتدار میں اپنے فیصلوں میں آزاد تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے حالات میں بہتری کیلئے اپنے کارکنوں کی قربانیاں دی ہیں اور گزشتہ دنوں بھی خضدار اور آواران میں ہمارے سیاسی کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاگیا انہوں نے کہا کہ ہم ترقی پسند جماعت ہیں اور کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنے دور اقتدارمیں فیصلوں میں آزاد تھے انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے مفاد کی خاطر قدم اٹھایا امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :