ورلڈ ٹی ٹونٹی، ایونٹ کے آدھے میچز کی میزبانی بی سی سی آئی صدر، سیکریٹری کے شہروں کو دیدی گئیں
جمعرات 17 دسمبر 2015 12:20
نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17دسمبر- 2015ء) اگلے سال مارچ اپریل میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کی من مانیاں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں اور میگا ایونٹ کے 35 میں سے 17 میچز کی میزبانی صدر اور سیکریٹری کے شہر ناگپور اور دھرم شالہ کو دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اندھا بانٹے ریڑی اپنوں اپنوں کو کا محاورہ سچا ثابت کرنا شروع کر دیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میگا ایونٹ کے 35 میں سے 17 میچز کی میزبانی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر اور سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کے شہروں کو دے دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر کے ہوم ٹاؤن ناگپور میں نو میچز کھیلے جائیں گے جب کہ انوراگ ٹھاکر کا شہر دھرم شالہ آٹھ میچز کی میزبانی کرے گا جس میں اگلے سال شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی شامل ہے ، مذکورہ سٹیڈیم میں محض 23000 تماشائیوں کی گنجائش ہے جب کہ بھارت میں اس سے زیادہ بڑے سٹیڈیم بھی موجود ہیں ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.