ایشیا میں سکیورٹی خدشات کے باعث دورہ نہ کرنیوالے آسٹریلیا کو اپنے ملک میں دہشتگردی کا خطرہ لاحق
جمعرات 17 دسمبر 2015 13:06
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) آسٹریلیا میں بھی سکیورٹی خدشات نے حکام کی نیندیں اڑادیں، کرکٹ میچز کے دوران پیرس حملوں جیسی دہشتگرد کارروائی کا خوف ستانے لگا، باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل میلبورن کرکٹ گراوٴنڈ کے گرد جالیوں اور کنکریٹ کی رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک کی سیکیورٹی پر انگلیاں اٹھا کر ٹورز کا بائیکاٹ کرنے والے آسٹریلیا کو خود اپنے ملک میں سلامتی کا خوف ستانے لگا ہے، حکام کو پیرس طرز کے حملوں کی خدشے نے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات پر مجبور کردیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے حوالے سے میلبورن کرکٹ گراوٴنڈ کے باہر جالیوں اور کنٹریکٹ کی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
یہ انتظامات ایم سی جی انتظامیہ اور وکٹورین پولیس کی جانب سے کیے گئے، گذشتہ روز اس حوالے سے پریس بریفنگ کا بھی اہتمام ہوا مگر اس میں زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پرجالیوں اور کنکریٹ کی اضافی رکاوٹیں بنائی جارہی ہیں جہاں سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونا ہوگا، صرف یہی نہیں بلکہ انھیں میٹل ڈکٹیکٹرز آلات سے بھی گزرنا ہوگا۔
ان انتظامات کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ گراوٴنڈ میں داخل ہونے والے ہر شخص کو100 فیصد چیک کیا جائے،دوسرا مقصد یہ بھی ہے کہ اگرکوئی دھماکا خیز مواد سے خود کو اڑانا بھی چاہیے تو کم سے کم نقصان پہنچے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.