روس کی طرف سے بحری جہاز پکڑے جانے کے بعد ترکی نے بھی 27روسی جہاز پکڑلیے، کشیدگی میں مزید اضافہ
جمعرات 17 دسمبر 2015 13:30
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء ) لڑاکا طیارے کی تباہی کے بعد روس کی طرف سے 8ترک بحری جہاز پکڑے جانے کے بعد ترکی نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے 27روسی جہاز پکڑلیے جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24نومبرکو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ترکی کی طرف سے مارگرائے جانیوالے روسی طیارے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں اور اس کی وجہ سے سمندری تجارت بھی متاثر ہے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ طیارے کی تباہی کے اگلے ہی ہفتے روس نے بحیرہ اسود میں ترک پرچم والے پانچ کمرشل بحری جہاز پکڑلیے تھے جبکہ 15دسمبرتک پکڑے گئے ترک جہازوں کی تعداد 8ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ترکی نے برف پگھلنے کی توقعات کے پیش نظر ابتدائی طورپر کچھ نہیں کیا تاہم ترکی نے جہاز پکڑنے کا کام جاری رکھا تو ترکی نے بھی ’جذبہ خیرسگالی کے اصول کے مطابق ‘ویسا ہی کرنے کا فیصلہ کیا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.