حکومت سندھ نے انتقامی کارروائیاں ختم نہ کیں تو مسلم لیگ (فنکشنل ) صوبے بھر میں احتجاج کرے گی، وریام اور علی غلام نظامانی
جمعہ 18 دسمبر 2015 21:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل ) نے سانگھڑ میں پولیس آپریشن اور اپنے ارکان اسمبلی وریام اور علی غلام نظامانی کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت سندھ نے اگر یہ انتقامی کارروائیاں ختم نہ کیں تو مسلم لیگ (فنکشنل ) صوبے بھر میں احتجاج کرے گی ۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ فنکشنل کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے سانگھڑ میں پولیس آپریشن اور بے گناہ افراد کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت فنکشنل لیگ کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے ۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدر نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں مسلم لیگ (فنکشنل ) کے خلاف سندھ حکومت کی کارروائیوں کا فوری نوٹس لیں ۔ امتیاز شیخ نے خیرپور اور سانگھڑ واقعہ پر رینجرز اور تمام حساس اداروں پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
میئر کراچی کی 25افسران کو محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن کے ایم سی میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.