لاہورائیرپورٹ کے قریب رن وے کی تصاویراتارنے والے 3مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 18 دسمبر 2015 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء)اے ایس ایف نے لاہورائیرپورٹ کے قریب رن وے کی تصاویراتارنے والے 3مشتبہ افرادکوحراست میں لیکرتھانہ سرورروڈپولیس کے حوالے کردیااے ایس ایف کے مطابق جمعہ کے روزاے ایس ایف نے ایک کارروائی کے دوران 3افرادکوگرفتارکیاہے ،گرفتارہونے والے ارسلان ،احمدخان اورمعاذائیرپورٹ کے رن وے کی تصاویراتاررہے تھے گرفتارافرادمیں 2لاہوراورایک چیچہ وطنی کارہائشی ہے ،تینوں افرادکوتھانہ سرورروڈپولیس کے حوالے کردیاگیا۔