بلوچستان کی سیاسی و جمہوری جدوجہد میں نیشنل پارٹی ہراول دستہ کاکردار اداکرتے ہوئے قومی جدوجہد جو علم و شعور کی بنیادپر آگے لے جارہی ہے،پارٹی رہنماء

چند عناصر نیشنل پارٹی کی سیاسی جدوجہد سے خائف ہو کرنیشنل پارٹی کے قائدین کو شہید کررہے ہیں، غیر رسمی اجلاس میں اظہار خیال

جمعہ 18 دسمبر 2015 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء) نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی قیادت اصولی سیاست پر قائم رہتے ہوئے طویل قربانیاں دے کر بلوچستان کی سیاسی و جمہوری جدوجہد میں نیشنل پارٹی ہراول دستہ کاکردار اداکرتے ہوئے اپنی قومی جدوجہد جو علم و شعور کی بنیادپر آگے لے جارہی ہے مگر چند عناصر نیشنل پارٹی کی سیاسی جدوجہد سے خائف ہو کرنیشنل پارٹی کے قائدین کو شہید کررہے ہیں یہ بات نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ملک محمد حسین بنگلزئی کی رہائش گاہ پر ضلع کونسل کے اراکین سمیت سینئر دوستوں کا ایک غیر رسمی اجلاس جس کی صدارت شازیہ لانگوکررہی تھیں جس کے مہمان خاص محمد قاسم لانگو تھے اجلاس میں حاجی عطاء محمد بنگلزئی ‘ حاجی عبدالصمد بلوچ ‘ علی احمد لانگو ‘ ارباب نذیر احمد لانگو ‘ نعیم بنگلزئی ‘ حیدر رئیسانی ‘ موسیٰ جان خلجی ‘ کامران بنگلزئی ‘عبیدلاشاری ‘ انیل غوری ‘ ٹکری علی شاہ ‘ حاجی لونگ ‘ ظہیر بلوچ سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی اجلاس میں شہید ڈاکٹر شفیع بلوچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ نیشنل پارٹی کی قیادت اصولی سیاست پر قائم رہتے ہوئے طویل قربانیاں دے چکے ہیں بلوچستان کی سیاسی و جمہوری جدوجہد میں نیشنل پارٹی دستہ اول کاکردار ادا کررہی ہے اور اپنی قومی جدوجہد جو علم و شعور کی بنیاد آگے لے جارہی ہے مگر چند عناصر نیشنل پارٹی کی سیاسی جدوجہد سے خائف ہو کرنیشنل پارٹی کے قائدین کو شہید کررہی ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ لانگو نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر قربانی کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ جس قوت نے بھی شہید ڈاکٹر شفیع محمد کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا ہے وہ بلوچ معاشرے میں مجرم ٹھریں گے اور تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی کیونکہ ڈاکٹر شفیع محمد بلوچ انسان دوست تھے اور اپنے علاقے میں لوگوں کے علاج و معالجہ کیلئے خدمات سرانجام دے رہے تھے ان کی خدمات جھاؤ کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھی اور انہی خدمات کی بدولت جھاؤ کی غریب عوام ان سے بے پناہ محبت کرتی تھی شازیہ لانگو نے کہا کہ ڈاکٹر شفیع محمد بلوچ علم دوست اور غریب پرور انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قابل فرض شناس ڈاکٹر بھی تھے کیونکہ ان کی ذاتی دلچسپی سے ہی جھاؤ جیسی پسماندہ تحصیل میں سرکاری ہاسٹل فنگشنل تھا اور لوگوں کو علاج کی بہتر سہولیات میسر تھی اس کے علاوہ ڈاکٹر شفیع محمد بلوچ وقت بیوقت لوگوں کے علاج کیلئے ان کے گھر جا کر خدمات سرانجام دیتے تھے اور غریب و نادار مریضوں کو اپنی طرف سے مدد بھی فراہم کرتے تھے ایسے محسن فرض شناس اور انسانیت کے مسیحا ڈاکٹر کو شہید کرکے جو گناہ کبیرہ کیا گیا ہے وہ ناقابل معافی ہے جس کا حساب روزمحشر میں ان قوتوں کو ادا کرنا ہوگا جنہوں نے یہ عمل کیا ہے شہید کا خون جھاؤ کی عوام کو حق و باطل میں فرق ضرور محسوس کروائے گا ۔

متعلقہ عنوان :