عربی رسم الخط لکھنے کے لیے کلمہ طیبہ کی مشق ، امریکی والدین خوف میں مبتلا ہو گئے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:13
ورجینیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 دسمبر 2015 ء): عربی رسم الخط کے غیر مسلم استاد کی جانب سے طلبا کو دی گئی کلمہ طیبہ کی مشق نے امریکی والدین کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے. امریکی والدین نے یہ دیکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہمارے بچوں کو مسلمان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. جس کے بعد پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال کے پیشٍ نظرجمعہ کے دن کاونٹی میں سکول بند رہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ورجینیاکے ایک مقامی سکول میں غیرمسلم ٹیچرنے بچوں کوعربی رسم الخط سیکھنے کےلئے گھرسے کلمہ طیبہ لکھ کرلانے کیلئے پرنٹ دیے تو بچوں کے والدین خوف میں مبتلا ہو گئے.
جس کے ردٍ عمل میں والدین نے متعلقہ سکول کو لاتعداد فون کالز اور ای میلز بھی ارسال کیں جن میں کلمہ لکھوانے سے متعلق جواب طلبی کی گئی۔ آگستاکاونٹی میں غیریقینی صورتحال کے پیش نظرتمام سکولز بند کر دیے گئے جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے والدین کو یقیقن دہانی کروائی کہ آئندہ بچوں کو کسی بھی مذہبی تحریر کی مشق نہیں دی جائے گی.مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.