پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی پیر کو لاہور میں ہوگی
اتوار 20 دسمبر 2015 12:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (اپی ایس ایل) میں کھلاڑیوں کی نیلامی پیر کو ہوگی ، 15ملکوں سے تعلق رکھنے والے 307کھلاڑی 5کیٹیگریز میں فروخت ہونگے ، آئیکون پلیئرز 2لاکھ ،پلاٹینم 1لاکھ 40ہزار ، ڈائمنڈ 70، گولڈ 50، سلور 25ایمر جنگ 10ہزار ڈالر میں دستیاب ہونگے ، ہر اسکواڈ کم ازکم 16رکنی اور اس میں 11پاکستا نی و 5غیر ملکی شامل رہینگے ، سپلیمنٹری کھلاڑی منتخب ہونے کے باوجود کال کیے جانے پر ہی تنخواہ کے حقدار بنیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کے ڈرافت کا عمل پیر اور منگل کو لاہور میں ہو گا ،15غیر ملکوں سے تعلق رکھنے والے 307پلیئر ز کو 5کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ، آئیکون پلیئرز 2لاکھ ڈالر میں فروخت ہونگے ، اس فہرست میں شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، کرس گیل ، کیون پیٹرسن اور شین واٹسن موجود ہیں ، پلاٹینم کیٹیگری میں شامل 1لاکھ 40ہزار ، ڈائمنڈ70، گولڈ 50، سلور 25اور ایمر جنگ 10ہزار ڈالر میں خرید ے جا سکیں گے ، کسی ایک کیٹیگری میں منتخب نہ ہونے والا کرکٹر خود بخو د ہی کم تر درجے میں چلا جائیگا ، مثال کے طور پر پلاٹینم پلیئر کو 1لاکھ 40ہزار ڈالر کے بجائے ڈائمنڈ کے ریٹ 70 ہزار ڈالر پر خرید جا سکے گا ، اسکواڈز کو متوازن رکھنے کے لیے فرنچائرز کو ہر کیٹیگری سے کھلاڑیوں کی مخصوص تعداد حاصل کرنے کا موقع دیا جائیگا ، ہر ٹیم کو 3،3پلاٹینم ، ڈائمنڈ اور گولڈ کرکٹرز خریدنے کی ا جازت ہو گی ، ان 9میں سے کم ازکم چار پاکستانی ہونگے ، سلور کیٹیگری سے 5اور لازمی طورپر 2ایمر جنگ کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے ، ہر اسکواڈ کم از کم 16رکنی ہو گا جس میں 11پاکستانی اور 5غیر ملکی ہونگے ، پلیئرز کی ایونٹ کے کسی مرحلے میں عدم دستیابی یا انجریز کے پیش نظر ہر فرنچائز 20تک کرکٹرز کی خدمات حاصل کر سکے گی ، اس میں کم از کم 14پاکستانی ہونگے ، 16کھلاڑیوں کی خریداری پر کم از کم 9لاکھ 85ہزار ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ 1.1ملین ڈالر خرچ کیے جا سکیں گے سپلیمنٹری پلیئرز منتخب ہونے کے باوجود اس صورت میں ہی تنخواہ کے حقدار ہونگے ، جب انہیں میچز کھیلنے کیلئے بلایا جائیگا ، ڈرافٹ فارمولے کے تحت پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کا سب سے پہلے انتخاب اسلام آباد فرنچائز کریگی ، پی ایس ایل ورکشاپ کے دوران ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق کراچی دوسرے، پشاور تیسرے ، کوئٹہ چوتھے اور لاہور پانچویں نمبر پر دستیاب پول میں سے پلیئرز کا انتخاب کریگا ، اگلے راؤنڈز میں ترتیب ایسی رکھی جائے گی کہ ہر ٹیم کو ایک متواز ن اسکواڈ کیلئے اچھے کرکٹرز یکساں تعداد میں میسر آ سکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.