مکہ سیکرٹریٹ کی جگہ دنیا کی تیسری فلک بوس عمارت تعمیر کی جائے گی
100 منزلہ عمارت کے سب سے بلند ٹاور میں حرم مکی سیکرٹریٹ کے ان ارباب حل وعقد کے دفاتر ہوں گے
اتوار 20 دسمبر 2015 18:02
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء) مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے سیکرٹریٹ نے حرم مکہ کے قریب واقع مشہور کالونی المعابدہ میں اپنا دفتر مشروط طور پر خالی کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔ عرب اخبار 'مکہ' کی رپورٹ کے مطابق مکہ لائٹ ہاوٴس انوسٹمنٹ کمپنی حرم مکہ سیکرٹریٹ کی جگہ المعابدہ میں100 منزلہ فلک بوس عمارت تعمیر کرے گی۔
دنیا کی اس تیسری بلند ترین عمارت میں ہوٹل سمیت دیگر انوسٹمنٹ منصوبے شامل ہوں گے۔عمارت کے سب سے بلند ٹاور میں حرم مکی سیکرٹریٹ کے ان ارباب حل وعقد کے دفاتر ہوں گے جہاں سے وہ مسجد الحرام ریجن اور دیگر مقدس مقامات کی نگرانی کا فریضہ سرانجام دے سکیں گے۔انوسٹمنٹ منصوبے کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کے نائب نے بتایا پروجیکٹ فیزیبلٹی کے لئے کئی سال درکار ہوں گے اور دوران المعابدہ میں موجود حرم مکی کمپلیکس کو متبادل جگہ منتقل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.