نادرا نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء خاص پیپر کے بجائے سادہ کاغذ پر شروع کردیا
اتوار 20 دسمبر 2015 23:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20دسمبر۔2015ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء خاص پیپر کے بجائے سادہ کاغذ پر شروع کردیا ہے۔
(جاری ہے)
نادرا حکام کے مطابق تمام وزارتوں، سرکاری محکموں اور اداروں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سفارتی مشنوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ سادہ کاغذ پر جاری کردہ نئے ایف آر سی کو سرکاری مجاز دستاویز کے طور پر لیا جائے۔
نادرا کے سرکاری ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ 10 نومبر 2015ء سے قبل جاری فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بھی کارآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز، نائیکوٹ، پی او سی کے ساتھ ساتھ ایف آر سی ز کے اجراء کیلئے درخواستیں نادرا کی ویب سائٹ http://id.nadra.gov.pk کے ذریعے بھی جمع اور تصدیق کرائی جاسکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.