فلم”وار“ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ‘اداکارہ عائشہ خان
پیر 21 دسمبر 2015 11:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) ماڈل واداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں وقت کے ساتھ فلم پروڈکشن میں بہتری آرہی ہے، فلم میکر ہر موضوع پر فلمیں بنا رہے ہیں، ”وار“ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ایک فلم ”گدھ“ زیرتکمیل ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ عائشہ خان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید اب مشکل سے ہی یہ اپنے پاوٴں پر کھڑی ہو سکے؟ مگر نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ، جن کی کاوشوں سے بالی ووڈ کی فلموں کے مقابلے میں ہماری فلموں کو اچھا رسپانس ملا۔
عائشہ خان نے کہا کہ فلم میکنگ میں آنے والوں کی اکثریت کا تعلق ٹی وی پروڈکشن سے ہی تھا، جنھوں نے روایتی کمرشل سینما کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات کو لے کر فلمیں بنا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
فلم بینوں نے بھی سینما پر اس تبدیلی کو خوشی کے ساتھ قبول کیا ہے۔عائشہ خان نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کے مزاج میں بہت فرق ہے۔ فلم پر آپ کو فاسٹ ٹریک کے ساتھ مخصوص ٹائم میں کرداروں اور کہانی کا اختتام کرنا ہوتا ہے جب کہ ٹی وی ڈرامہ پر آپ ہر طرح سے آزاد ہوتے ہیں۔
عائشہ خان نے کہا کہ ”وار“ میری پہلی فلم تھی میرے لیے یہ تجربہ بہت اچھا رہا، ان دنوں شمعون عباسی کی فلم ”گدھ“ کر رہی ہوں یہ بھی ایک ایکشن تھرل فلم ہے جس میں ہمایوں سعید ، شان ، سعید جبران ،شعیب خالد، عمران پٹیل، حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامہ اور فلم کا انتخاب ہمیشہ کردار اور ٹیم دیکھ کر ہی کرتی ہوں ، میرے نزدیک تعداد سے زیادہ کوالٹی اہمیت رکھتی ہے۔عائشہ خان نے مزید کہا کہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے، اسی لیے تقریبات میں بھی کم ہی جاتی ہوں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.