میں کام دماغ سے نہیں دل سے کرتی ہوں‘ سونم کپور
پیر 21 دسمبر 2015 12:14
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کی راج کماری سونم کپور جو ہروقت اپنے بیانات کی وجہ سے عوام کی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کوئی بھی کام دماغ سے نہیں بلکہ دل سے کرتی ہیں۔
(جاری ہے)
اپنی نئی فلم ”نیرجا“ کے ٹریلیر لانچنگ کی تقریب کے موقع پر 30 سالہ ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں جو بھی کرتی ہیں دماغ کے بجائے دل سے کرتی ہوں جب کہ میں اپنے کام کے دوران، کسی سے بات کرتے وقت بھی دماغ کا استعمال نہیں کرتی یہاں تک کہ کسی سے تعلق جوڑنے کی بات ہو تب بھی میں صرف دل سے ہی سوچتی ہوں۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ میں ہر چیز کے بارے میں بہت خوفزدہ ہوتی ہوں اور کسی بھی ایونٹ میں بہت جلد گھبراجاتی ہوں یہاں تک کہ میرے لیے لوگوں سے بات کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے کیوں کہ میں چھوٹی عمر سے ہی بہت شرمیلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں اپنی ماں کے پیچھے چھپ جایا کرتی تھی تاہم فلم انڈسٹری میں آنے کے بعد مجھ میں لوگوں کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا ہوئی۔واضح رہے فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی کامیابی نے سونم کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے جب کہ اداکارہ کو راج کماری کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
-
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
-
نارضگیاں ختم ، بن بلائے گووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.