ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
پیر 21 دسمبر 2015 13:16
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21دسمبر- 2015ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال انگلینڈ کے دورے کے لیے تیار ہو رہے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کے قائداعظم ٹرافی ، بنگلہ دیشی لیگ اور دیگر میچز کھیلنے کا مطلب یہی ہے کہ انھیں آنے والے دنوں میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے جس کے لیے وہ خود کو فٹ رکھنا چاہتے ہیں ۔
مصباح الحق نے کہا کہ فی الحال ان کے ذہن میں یہی ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنی ہے ، حالانکہ اس سیریز میں ابھی بہت وقت باقی ہے لیکن ذہنی اور جسمانی طور پر اس سیریز کے لیے وہ خود کو تیار رکھ رہے ہیں ، 41 سالہ مصباح الحق پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 20 ٹیسٹ میچز جیتنے والے کپتان ہیں ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اس سال متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں اور انگلینڈ کیخلاف 0-2 سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد مصباح الحق نے کہا تھا کہ وہ پی سی بی کو اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق حتمی جواب سے مطلع کر دیں گے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے مصباح سے درخواست کی تھی کہ وہ ریٹائر نہ ہوں کیونکہ ابھی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.