بھارت سے سیریز نہ ہونے پر مایوسی ہوئی، ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی کی وجہ ملک میں کلب لیول کی کرکٹ کا فقدان ہے، مصباح الحق
پیر 21 دسمبر 2015 14:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے سے مایوسی ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
مصباح نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20کرکٹ سیریز کا انعقاد ہوتا تو اس کے اچھے نتائج سامنے آتے، اس سے دونوں ممالک کو بھی فائدہ پہنچتا، مجھے افسوس ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ممکن نہ ہوسکی،ایک سوال کے جواب میں قومی کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے ملک کو فائدہ پہنچے گا، لیگ کے سبب قومی کرکٹ اور کرکٹرز کو بہتر مواقع میسر آئیں گے، میں پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔
مصباح کا کہنا تھا کہ میں انگلینڈ جاکر کلب کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں تاکہ ڈومیسٹک مقابلوں میں کارکردگی کی بدولت مجھے کاوٴنٹی کرکٹ میں حصہ لینے کا موقع میسر آسکے، انھوں نے کہا کہ میرا فی الوقت کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، جب تک فٹ ہوں،کھیلتا رہوں گا، ایک اور سوال کے جواب میں ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی کی وجہ ملک میں کلب لیول کی کرکٹ کا فقدان ہے، جب تک اس سطح پر مقابلوں کا رحجان پیدا نہ ہوگا اس وقت تک نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.