یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سالانہ خسارہ 7 کروڑ دس لاکھ روپے ہوگیا

پیر 21 دسمبر 2015 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سالانہ خسارہ 7 کروڑ دس لاکھ روپے ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے نئے مالی سال کیلئے یونیورسٹی کے سینیٹ کااجلاس ہواہے جس میں بجٹ دستاویز پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی سالانہ آمدنی 2 ارب 63 کروڑ 32 لاکھ روپے ہے جبکہ سالانہ اخراجات2ارب70کروڑ43لاکھ ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا سالانہ خسارہ7کروڑ10لاکھ روپے ہے۔

بجٹ دستاویز انتظامی نااہلی اور اساتذہ کی شاہ خرچیوں کو خسارے کی اہم وجوہات قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خسارے کا شکار یونیورسٹی نے ایک سال میں 1کروڑ روپے کی نئی گاڑیاں خرید لیں جبکہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے مقررہ حد سے 1 لاکھ روپے کے اضافی ٹیلیفون کر ڈالے ۔

متعلقہ عنوان :