جارجیا:پولیس اہلکاروں نے چالان کی بجائے ڈالرزتقسیم کرنا شروع کردیئے
ذیشان حیدر پیر 21 دسمبر 2015 17:37
جارجیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) جارجیا میں بہت سے ڈرائیور اس وقت حیران رہ گئے جب مونرو کاونٹی میں پولیس اہلکاروں نے سڑک پر ایسے ڈرائیوروں کو روک کر ، جو چالان ہو جانے کے خوف کا شکار تھے ، سو سو ڈالر کے نوٹ تھمانے شروع کر دیے۔ ریاست جارجیا کی مونرو کاونٹی کے شہر فورسیتھ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی واقعات میں ایسا ہوا کہ پولیس نے گاڑی چلاتے ہوئے جن ڈرائیوروں کو روکا ، ان کا خیال تھا کہ انہوں نے کوئی غلطی کی ہے اور ان کا چالان کر کے انہیں جرمانے کی رسید تھما دی جائے گی۔
لیکن ہوا یہ کہ ایسے جس بھی ڈرائیور کو روکا گیا ، اس کے ہاتھ میں پولیس افسران نے چالان کی بجائے سو ڈالر کا ایک نوٹ تھما دیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس محکمے کے سربراہ جان کیری بِٹِک نے اپنے محکمے کے جونیئر افسروں کو سو سو ڈالر کے 54 نوٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تین دنوں کے عرصے میں یہ رقم کسی بھی ایسے شہری یا ڈرائیور کو دے سکتے ہیں ، جسے وہ اس کا حقدار سمجھتے ہوں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.