اداکارہ میرا ایک بار پھر خوب بن ٹھن کر عدالت میں پیشی ، دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا
منگل 22 دسمبر 2015 15:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) اداکارہ میرا ایک بار پھر خوب بن ٹھن کر عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انہیں دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا ، عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین اور گواہان کو طلب کر لیا ۔گزشتہ روز اداکارہ میرا مقدمے کی سماعت کے لیے خوب بن ٹھن کر لاہور کی سول عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انہیں دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
اداکارہ میرا سیاہ کوٹ، سیاہ چشمہ پہن کر بلیک لیڈی کے بھیس میں پیشی کیلئے آئیں۔ وکلا اپنے چیمبر چھوڑ کر اور پیشیوں پر آئے لوگ سماعتیں چھوڑ کر اداکارہ میرا کی ایک جھلک دیکھنے پہنچ گئے۔عدالت میں پیشی کے دوران اداکارہ میرا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کی موکلہ پر لگایا گیا الزام غلط ہے ۔(جاری ہے)
نکاح نامہ ایک پبلک ڈاکیومنٹ ہے جس کی یونین کونسل سے باآسانی تصدیق کرائی جاسکتی ہے۔
اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نکاح نامہ 100فیصد درست ہے ، اداکارہ نکاح پر نکاح کی مرتکب ہوئی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت 16جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے اداکارہ میرا، ان کے مبینہ پہلے شوہر عتیق الرحمن اور مقدمے کے گواہوں کو طلب کرلیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ نکاح نامہ جھوٹا اور جعلی ہے ، عتیق الرحمن سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ سب کررہا ہے۔ میرا کسی کے ساتھ کوئی نکاح نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ سر تاپا سیاہ پوش ہیں مگر آپ کا پرس میچنگ نہیں ہے جس پر اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میچنگ پرس بھول گئی، آپ براؤن پرس کو کنٹراسٹ سمجھ لیں۔واضح رہے کہ عتیق الرحمن نامی شخص نے دعویٰ دائر کیا ہے کہ اداکارہ میرا اس کی بیوی ہے اور اداکارہ نے نکاح پر نکاح کرتے ہوئے کیپٹن نوید سے شادی کرلی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.