جاپانی کمپنی توشیبا کا سالانہ خسارہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر تک پہنچ گیا
منگل 22 دسمبر 2015 16:37
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) ٹیکنالوجی کی مشہور جاپانی کمپنی توشیبا کا کہنا ہے کہ اس کا سالانہ خسارہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور کمپنی کی تشکیلِ نو کے لیے کوئی سات ہزار کے قریب ملازمین کی چھانٹی کرنا پڑے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق توشیبا کمپنی لیپ ٹاپ اور ٹی وی سے لے کر جوہری توانائی تک کے آلات بناتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ملازمین کو زیادہ تر صارفین کے استعمال والے الیکٹرنکس آلات کے شعبے سے نکالا جائے گا۔ خسارے کی خبر آنے کے بعد توشیبا کے حصص میں شدید مندی دیکھی گئی۔ یار رہے کہ توشیبا کمپنی نے اس وقت تنظیم نو کا اعلان کیا تھا جب کمپنی کے سربراوں نے تسلیم کیا تھا کہ انھوں نے چھ سال تک کمپنی کے منافع کو بڑھا کر ظاہر کیا ہے۔(جاری ہے)
اس سکینڈل کے منظرِ عام پر آنے کے بعد توشیبا کے صدر اور نائب صدر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
کمپنی نے تشکیلِ نو کے پروگرام کے تحت ٹی وی اور واشنگ مشین بنانے کا یونٹ انڈونیشیا کی کمپنی کو بیچ دیا ہے جبکہ کمپنی صحت عامہ کے شعبے کے لیے بھی سرمایہ کار کی تلاش میں ہے۔ توشیبا کا کہنا ہے کہ ملازمتوں میں کمی کے فیصلوں پر عمل درآمد مارچ 2016 تک ممکن ہو سکے گا۔توشیبا کمپنی 1875 میں قائم ہوئی تھی اور 1985 میں کمپنی نے پہلا لیپ ٹاپ بنایا تھا۔ اس وقت توشیبا کمپنی کے ملازمین کی تعداد دو لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.