پاکستان سپر لیگ میں پانچوں ٹیمیں متوازن ہیں ، مقابلے دلچسپ ہوں گے ،شہر یار خان
کھلاڑیوں کو اچھا خاصا معاوضہ ملے گا جو ایک سال کیلئے ہوگا ‘ آئندہ سال دوبارہ کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا، انٹرویو
منگل 22 دسمبر 2015 17:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پانچوں ٹیمیں متوازن ہیں ‘ہونے والے مقابلے دلچسپ ہوں گے ‘ کھلاڑیوں کو اچھا خاصا معاوضہ ملے گا جو ایک سال کیلئے ہوگا ‘ آئندہ سال دوبارہ کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو کے دور ان شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے اپنائے گئے طریقہ کار کے بارے میں کسی قسم کے نقص یا خامیوں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ طریقہ کار انتہائی مناسب تھا اور کھلاڑیوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔
کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے کے بارے میں شہر یار خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اچھا خاصا معاوضہ ملے گا جو ایک سال کیلئے ہو گا اور آئندہ سال دوبارہ کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا۔ انھوں نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو اس میں موقع نہیں ملے گا۔انھوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی جن میں سرفراز، عماد وسیم اور رضوان شامل ہیں ان کو ٹیموں میں شامل کر لیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.