لاہور ہائیکورٹ کا ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی
ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو تحریری جواب سمیت عدالت میں طلب کر لیا
بدھ 23 دسمبر 2015 17:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے خناق سے ہونے والی ہلاکتوں اور ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر کی عدم موجودگی کے خلاف سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو تحریری جواب سمیت عدالت میں طلب کر لیا،،،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے لئے اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر کیوں نصب نہیں کئے گئے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ چلڈرن ہسپتال میں ستائیس سے زاید بچے ادویات اور وینٹیلیٹر نہ ہونے سے جاں بحق ہو گئے جو کہ محکمہ صحت کے افسران کی واضح غفلت ہے۔انہوں نے کہا کہ غفلت کے مرتب افسران کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ضرور کے مطابق وینٹیلیٹرز کی تنصیب کا بھی حکم دیا جائے۔
جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ درجنوں بچے جاں بحق ہوئے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ،،،صحت کے لئے اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود ہسپتالوں میں وینٹیلیٹر کی تنصیب کیوں نہیں کی گئی۔عدالت نے ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو تحریری جواب سمیت عدالت میں طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.