لندن ایئرپورٹ پر برطانوی مسلم خاندان کو امریکا جانے سے روک دیا گیا
بدھ 23 دسمبر 2015 22:53
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23دسمبر۔2015ء) پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،لندن ائیرپورٹ پر برطانوی مسلم خاندان کو امریکا جانے سے روک دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ڈزنی لینڈ کی سیر کے لیے جانے والے برطانوی مسلم خاندان کو لندن کے ایئرپورٹ پر حکام نے فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا۔
(جاری ہے)
لندن ایئرپورٹ پر ایک مسلم فیملی جو کہ امریکا میں چھٹیاں گزارنے کے لیے ڈزنی لینڈ کی سیر کو جانا چاہتے تھی لیکن حکام نے پوری فیملی کو لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پر دہشت گردی کے خطرے پیش نظر جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔
واقعے پر برطانوی مسلم خاندان کے سربراہ طارق محمود کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر کو ان کے خاندان کے 11 افراد جن میں ان کا بھائی اور بیٹے شامل تھے امریکا جانے کے لیے لندن ایئرپورٹ پہنچے جہاں حکام نے کوئی وضاحت پیش کیے بغیر انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم خاندان کو امریکا میں داخلہ نہ دینے کے حوالے سے نہ صرف امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی بلکہ لندن میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھی کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.