بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کمی کا امکان
جمعرات 24 دسمبر 2015 14:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کے ماہانہ نرخ میں ایک روپے 97 پیسے کمی کے لئے سمری ارسال کر دی ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا کو ایک سمری بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نومبر کیلئے ریفرینس پرائس 7 روپے 30 پیسے تھی، ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی، نیوکلیئر بجلی کی پیداواری لاگت ایک روپیہ 12 پیسے فی یونٹ رہی، گیس سے بجلی کی پیدواری لاگت 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ آئی جب کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ رہی، اس کے علاوہ نومبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 12 روپے 48 پیسے فی یونٹ رہی۔
سی پی پی اے کی سمری میں مزید کہا گیا کہ ریفرنس پرائس کے مقابلے میں لاگت 5 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی لہذا پیداواری لاگت میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے اور ماہانہ نرخ میں ایک روپے 97 پیسے کمی کی جائے۔ نیپرا سی پی پی اے کی بجلی کے نرخ میں کمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 29 دسمبر کو سماعت کا اعلان کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.