سردی بڑھتے ہی سندھ بھر میں گیس کی طلب میں اضافہ
سندھ بھر میں گیس کی طلب1300ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ کر1450 ہو گئی
جمعرات 24 دسمبر 2015 15:35
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ مو سم سر ما کے آ تے ہی پو رے سندھ اور کرا چی میں گیس کی طلب میں نما یاں اضا فہ ہو ا ہے گز شتہ سال اس مو سم میں سندھ بھر میں گیس کی طلب1300ایم ایم سی ایف ڈی تھی جواب بڑھ کر1450ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں150ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سا منا ہے اسی طرح کرا چی میں گیس کی طلب800ایم ایم سی ایف ڈی بڑ ھ کر900ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ہے جس سے کراچی میں بھی100ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیف منیجر میڈیا ریلیشنز عنایت اللہ اسماعیل کے مطابق گز شتہ چند ہفتوں سے اولڈ سٹی کے علا قوں لیا ری،کھا را در،ڈی ایچ اے،کلفٹن اور آ ئی آ ئی چندر یگر روڈ کے ملحقہ علاقو ں کے گھر یلو صا ر فین کی جا نب سے کمپنی کو گیس کی فرا ہمی میں کمی کی شکا یا ت موصو ل ہو ر ہی ہیں اس کے سا تھ سا تھ صنعتی یونٹس خصو صا ً سا ئٹ کے صنعتی ایریا کے آ خر حصہ میں وا قع یو نٹس کی جا نب سے بھی پر یشر میں کمی کی شکا یا ت مسلسل موصو ل۱ ہو رہی ہیں تاہم مو سم سرما میں پر یشر میں کمی معمو ل ہے لیکن صا ر فین کو پر یشا نی سے بچا نے کی خا طر کمپنی کی تقسیم کے پو رے نظام میں و فاقی کا بینہ کی اقتصا دی را بطہ کمیٹی کی منظو ر شدہ "گیس لوڈ مینجمنٹ پلا ن"پر عمل کر ر ہی ہے اس پلا ن کے تحت گیس کی فرا ہمی پہلی تر جیح گھر یلو صا ر فین کو دی جا تی ہے جس کے بعد صنعتی کمر شل اور سی این جی سیکٹر ز آ تے ہیں کمپنی اس لوڈ مینجمنٹ پلان کے نفا ذ پر عمل درآ مد کر تے ہو ئے ہراتوار کو صنعتی علا قو ں میں گیس بندش کر تی ہے جبکہ سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ میں تین دن گیس فراہمی بند ر کھی جا تی ہے اس اقدا م سے ہفتہ کے بقیہ د نوں میں گیس کے پر یشر کو بر قرار ر کھنے میں مدد ملتی ہے دوسری جانب تقسیم کے مرحلے میں خوبصورت حال پرقابوپانے کے لیے سوئی سدرن گیس پرانے نیٹ ورک کی بحالی کے پروجیکٹس پرکام کررہی ہے اوراس کے علاوہ سندھ بھراورکراچی میں اوورہیڈ اورزیرزمین گیس لیکیج کاسروے اور اس کی روک تھام کیلئے بھی کام جاری ہے،اس کے ساتھ ہی صوبہ میں گیس چوری کے بڑھتے ہوئے رجحان سے گیس کے ضیاع کی نامعلوم مقدار یوایف جی اورپائپ لائنوں سے ضیاع کے نتیجے میں کمی واقع ہورہی ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.