بلدیہ شرقی میں کرسمس کے موقع پر گرجاگھروں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات مکمل
جمعرات 24 دسمبر 2015 18:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر نادر خان نے سولجز بازار میں موجود سینٹ لارنس چرچ کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد اور دیگرافسران موجود تھے واضح رہے کہ بلدیہ شرقی کی حدود میں کرسمس کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس سلسلے میں مسیحی بستیوں اور مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف سہولیات کی فراہمی کا کام کیا جا چکا ہے۔
میونسپل کمشنر نادر خان نے اس موقع پر گرجا گھرکے منتظمین سے ملاقات کی ، چرچ کے فادرنے بلدیہ شرقی کی جانب سے بہترین میونسپل سروسز پر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ اپنے کچھ مسائل سے بھی آگاہ کیا، میونسپل کمشنر نادر خان نے انہیں میونسپل سروسز کی فراہمی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کرسمس کے خوشی کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں، بعد از اں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے حوالے سے اظہار یکجہتی کے طور پرمیونسپل کمشنر نادر خان نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.