بی سی سی آئی نے پاکستانی ایمپائر اسدراؤف کو نوٹس جاری کر دیا
ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:27
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پاکستانی ایمپائر اسد راؤف کو کرپشن الزامات پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں خود پر عائد الزامات کا جواب پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
(جاری ہے)
بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ممبئی میں بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس ششانک منوہر کی صدارت میں ہوا جس میں اجیت چنڈیلا اور ہیکن شاہ سمیت اسد راؤف کے معاملے کا جائزہ لیا گیا، چنڈیلا اور شاہ کی قسمت کا فیصلہ اب 5 جنوری کو ہو گا۔
2013ء میں آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے آنے پر اسد راؤف فوری طور پر بھارت سے واپس وطن لوٹ آئے تھے لیکن ممبئی پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں انہیں اشتہاری ملزم قرار دیدیا اور کہا کہ وہ انہیں پوچھ گچھ کے لیے اپنے سامنے دیکھنا چاہتی ہے۔ اسد راؤف ہمیشہ اپنی معصومیت پر بضد رہے اور اپنے خلاف کرپشن کے شواہد سامنے لانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.