ندا چوہدری نے ٹانگ زخمی ہونے کے باوجود شاندار رقص کا مظاہرہ کرکے بھرپور داد وصول کی
پیر 28 دسمبر 2015 11:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء ) ادکارہ ندا چوہدری نے ٹانگ زخمی ہونے کے باوجود شاندار رقص کا مظاہرہ کرکے بھرپور داد وصول کی، پروڈیوسر محمد اسحاق نے اداکارہ کو 10ہزار روپے انعام دیا ۔
(جاری ہے)
بتایا گیاہے کہ ایک ہفتہ قبل اداکارہ ندا چوہدری کی ٹانگ زخمی ہو گئی تھی جس پرڈاکٹروں نے ندا چوہدری کو دو ہفتے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیاتھا مگرندا چوہدری نے ڈرامہ پروڈیوسر محمداسحاق سے محفل تھیٹر میں ڈرامہ کرنے کا معاہدہ کررکھا تھا اور اس کی پاسدار ی کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنا شروع کردیا ۔
گزشتہ روز ندا چوہدری کی ٹانگ میں شدید درد تھی جس کے باعث ان سے کھڑا ہونا بھی مشکل تھا مگر اس کے باوجود نداچوہدری نے اپنی انٹری پر رقص کاشاندار مظاہرہ کر کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو حیرت میں ڈال دیا ۔ ندا چوہدری کو خوبصورت رقص پر ہال میں موجود شائقین نے ان کو زبردست انداز میں داد دی ۔ بعدازاں ڈرامہ کے اختتام پر پروڈیوسر محمد اسحاق نے اداکارہ ندا چوہدری کو خوبصورت رقص کرنے پر 10ہزار روپے کاانعام بھی دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.