پاکستان میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے لوگوں میں پایا جانے والا خوف وہراس کم کیا گیا ہے ٗآرمی چیف
موجودہ سکیورٹی حالت کی بہتری کو قوم کیلئے پائیدار امن اور سلامتی میں تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ٗ ملک کو کامیابی کے راستے پر ڈالنے کیلئے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کیلئے کچھ کر نا پڑیگا ٗ پاک فوج کے سربراہ کا خطاب
پیر 28 دسمبر 2015 19:12
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔28 دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے لوگوں میں پایا جانے والا خوف وہراس کم کیا گیا ہے ٗ موجودہ سکیورٹی حالت کی بہتری کو قوم کیلئے پائیدار امن اور سلامتی میں تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ٗ ملک کو کامیابی کے راستے پر ڈالنے کیلئے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کیلئے کچھ کر نا پڑیگا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وہ پیر کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کے 40ویں کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہ پاکستان میں ایک ایسا ماحول بنایا گیا ہے جہاں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے لوگوں میں پایاجانے والا خوف وہراس بہت حد تک کم کیا گیا ہے موجودہ سکیورٹی حالت کی بہتری کو قوم کیلئے پائیدار امن اور سلامتی میں تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ٗاس کام کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قوم کی سوچ انتہائی اہم ہے انہوں نے امن اور سلامتی کے حصول کیلئے عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.