وزیراعظم کی وزارت پانی وبجلی کو صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے فی یونٹ کمی کے اعلان پر فوری عملدرآمد کی ہدایت
پیر 28 دسمبر 2015 21:55
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی کو صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے فی یونٹ کمی کے اعلان پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم نے و زارت پانی وبجلی کوبجلی کے نرخوں میں کمی کی ہدایت کی ہے ۔
صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جنوری 2016 سے ہو گا ۔ حکومت زرعی شعبے کے لئے بجلی کے نرخ پہلے ہی کم کر چکی ہے ۔ زرعی شعبے کے لئے فی یونٹ زیادہ سے زیادہ قیمت 10.35 روپے اور کم سے کم 8روپے 80 پیسے ہے ۔ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔(جاری ہے)
گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ قیمت بالترتیب 2روپے ،5.79 ،8.11 روپے اور 10.20 روپے ہے ۔
صنعتی صارفین کے لئے نرخوں کا نیپرا سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا ۔ نیپرا بجلی کی تقسیم کی مختلف کمپنیوں کے لئے نرخوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ مختلف طرح کے ایندھن کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ بجلی کے نئے منصوبوں سے صنعتی سمیت تمام صارفین کے لئے ٹیرف میں کمی ہو گی بجلی کے شعبے میں دسمبر 2014 سے نومبر2015 تک 92 فیصد کی ریکارڈ وصولیاں ہوئیں ۔ بجلی کے ضیاع کی شرح میں ایک سال کے دوران ایک فیصد کمی واقع ہوئی وصولیوں میں اضافے اور بجلی کے ضیاع میں کمی سے 60 ارب روپے کا فائدہ ہوا ۔۔ وزیر اعظم کے اعلان سے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز صنعتی شعبے کو ریلیف ملے گا ۔ (م د)مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.