پاکستان اسٹیل کی بحالی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،عبدالحکیم بلوچ
منتخب قیادت عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش اور کرپشن سے پاک عوامی خدمت کا مثالی نمونہ پیش کرے،مسلم پرویز
پیر 28 دسمبر 2015 22:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومت کی کرپشن کے سبب شدید تباہی اور بدحالی سے دوچار ہونے والے ادارے پاکستان اسٹیل کی بحالی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، ادارے کے ملازمین کے مفادات اور ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا اوراسٹیل مل کے مستقبل سے متعلق تمام فیصلے قومی مفاد میں کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشنِ حدید میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ(ن) کے تحت بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لینے اور کامیاب ہونے والے نمائندوں کے اعزاز میں اوریوسی 22اور 23 کے ووٹرز سے اظہار تشکر کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز ،ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام،عبدالجمیل، ملک تاج،چوہدری فضل حق ، آغا طارق پٹھان، محمد سعید ثانی، صفدر بھٹی ، ممتاز حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر مملکت نے کامیاب نمائندوں سے کہا کہ انہوں نے سندھ حکومت کی نام نہاد جمہوریت اور مافیا کو شکست دی ہے جو بلدیاتی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔
اس مافیا نے بھاری رشوتوں کے عوض بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کئے جنہوں نے ریکارڈ توڑ کرپشن کی۔ عبدالحکیم بلوچ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بے حسی کی مکمل تصویر ہے بار بار احتجاج کے باوجود ملیر ندی سے ریتی بجری کی چوری کا عمل جاری ہے جسکے نتیجے میں نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملانے والی سڑک لنک روڈ کے کئی پل مخدوش ہوچکے ہیں اوراس وجہ سے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جس کے سبب سفری مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ مسلم پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب قیادت انتخابی عمل کی تلخیاں بھلا کر عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے اور کرپشن سے پاک عوامی خدمت کا مثالی نمونہ پیش کرے ۔مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.