سونے کے اوقات میں کھانا پینا دماغ پرمنفی اثرات ڈالتا ہے‘ نئی تحقیق
منگل 29 دسمبر 2015 13:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء)رات کے وقت کہیں باربی کیو پارٹی چل رہی ہو یا آدھی رات کو کچھ کھانے کو دل للچائے تو لوگ عموما گھر کے کچن یا فریج پر یلغار کر دیتے ہیں مگر ایک لمحہ رک کر سوچنا آپ کے لیے فائدہ مند ہے کہ کھانے کا یہ وقت آیا آپ کی صحت کیلئے بہتر بھی ہے یا نہیں۔ماہرین صحت رات کو سونے سے پہلے کھانا کھانے کے نقصانات پہلے ہی بہت زیادہ گنواتے رہے ہیں اور اب ایک نئی تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ یہ کمر کو پھیلانے کے ساتھ ساتھ انسانی دماغ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے وابستہ محقق ڈان لوح اور ان کی ٹیم نے چوہوں پر کھانے کے مختلف اوقات کے اثرات کا گہرائی سے مشاہدہ کیا۔ سائنسدانوں پر دوران مشاہدہ انکشاف ہوا کہ چوہوں کے دو مختلف گروپوں پر مختلف وقتوں میں دیے جانے والے کھانوں کے اثرات مختلف ظاہر ہوئے تھے۔(جاری ہے)
رات کے وقت میں کھانا کھانے والے چوہوں کے وزن میں اضافہ ہوا اور سب سے بڑھ کر ان کے دماغ پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے۔ سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے اس بات کا ثبوت حاصل کر لیاہے کہ کھانے کے وقتوں میں تبدیلی انسان کے سیکھنے اور یادداشت کے عمل پر منفی اثرات ڈالتی ہے اور رات کے وقت کھانا کھانے سے دماغ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے
مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.