پاکستان میں لوگوں کے لیے کوئی انٹرٹینمنٹ نہیں ‘اداکار شان
بدھ 30 دسمبر 2015 11:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) فلم اسٹارشان نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کے لیے کوئی انٹرٹینمنٹ نہیں ہے۔کارپوریٹ سیکٹرجس طرح سے فلم انڈسٹری کی مدد کررہا ہے اس کے اچھے نتائج سامنے آئینگے۔ہمایوں سعید کردار میں سوٹ نہیں کرتے تھے اس لیے انھیں کاسٹ سے الگ کردیا گیا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پراداکارہ حمائمہ ملک، محب مرزا، علی مرتضیٰ ، یحیٰی خان، ساحرعلی بگا، پپو سمراٹ ، نعمان نذیراورحماد چوہدری موجود تھے۔شان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ”ارتھ “ کاسیکوئل بنانے کے لیے مہیش بھٹ سے رابطہ کیا توان کا کہنا تھا کہ لوگ میری دوسری فلمیں مانگتے ہیں لیکن آپ پہلے بندے ہیں جنہوں نے ”ارتھ “ مانگی ہے۔(جاری ہے)
”ارتھ ٹو“ آرٹ فلم نہیں ہے۔
اس فلم میں عظمیٰ حسن نے امید سے بڑھ کرکام کیا ۔ حمائمہ ملک ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، جبکہ بقیہ کاسٹ میں شامل تمام لوگ کردار کے مطابق سائن کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ فلمیں سینماکی بحالی نہیں کررہی ، بلکہ ڈراموں کوفروغ دے رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ میاں نوازشریف سے ایک ملاقات کے دوران بھارت میں پنجابی فلم فیسٹیول کے انعقاد کی تجویز دی تھی، اگرایسا ہوجائے تودونوں ملکوں کوفائدہ ہوگا۔خواہش ہے کہ ایسی فلم بناوٴں جودونوں ملکوں کوقریب لائے۔ جہاں تک بات بھارتی فلموں کے خلاف ہونے کی ہے تومیں اگربھارتی فلموں کے خلاف ہوتا تو” ارتھ ٹو“ کیوں بناتا۔ میں اینٹی انڈیا نہیں، بلکہ ایک سچا پاکستانی ہوں۔حمائمہ ملک نے کہا کہ شان بہترین اداکار اور انسان ہیں۔ میرے نزدیک ایک ’اسٹار‘ وہ ہوتا ہے جوپاکستان میں کام کرکے اسٹاربنتا ہے۔ چند ڈرامے اورفلم کرنے والا اسٹار نہیں بن سکتاہیں۔ محب مرزا نے کہا کہ شان جیسے باصلاحیت فنکارکے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کوملا ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.