پاسبان کھیلوں کے انعقاد کیلئے فوج کا کردار قابل تحسین ہے،ڈائریکٹر رائل آرچرڈ
عمر جمشید بدھ 30 دسمبر 2015 13:02
سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 دسمبر۔2015ء) پاسبان کھیلوں کے انعقاد کیلئے فوج کا کردار قابل تحسین ہے اس سے نہ صرف کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہونگے بلکہ نوجوان نسل مختلف جرائم سے بھی محفوظ رہے گی جس قوم کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں اس قوم کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر رائل آرچرڈ اور الحمد اسٹیٹ افتخار سندھو‘ رانا حمود الرحمن سمیت دیگر نے پاسبان کھیلوں کے انعقاد کے موقع پر اڑھائی لاکھ روپے انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد کیلئے جنرل فرحت عباس ثانی‘ کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد آصف‘ ڈی سی او ثاقب منان‘ کرنل عامر ظفر سمیت دیگر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور سرگودھا میں پاسبان کھیلوں کا انعقاد خوش آئند ہے اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیئے اس موقع پر کبڈی کے کھلاڑیوں میں دس دس ہزار روپے کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.