سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے پیپلزپارٹی مخالفت قوتوں کے رابطوں میں تیزی آگئی
ایم کیو ایم، فنکشنل لیگ میدان میں آگئیں، چوہدری نثار علی بھی سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں ہیں،ذرائع
بدھ 30 دسمبر 2015 19:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی مخالف قوتوں کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے آئندہ سال مشکلات لے کر آنے والا ہے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم، فنکشنل لیگ میدان میں آگئی ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک متحد ہو گیاتو پیپلز پارٹی کے لیے سندھ میں حکومت بچانا مشکل ہو جائے گا، نئی صورت حال نے پی پی قیادت کی نیندیں اڑا دیں ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں ہیں،جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اس بارے میں تاحال کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پاکستاں پیپلز پارٹی کی مخالف قوتوں کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے گزشتہ 15سے 20 روز سے ایک فارمولے پرکام جاری ہے کہ ہر ممکن طریقے سے کسی بھی طرح ہاؤس کے اندر سے AAAتبدیلی ممکن بنائی جائے۔ ایم کیو ایم لیڈر نے بھی گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ ہماراہی ہوگایہ بیان بلاوجہ نہیں دیا گیا بلکہ اس کہانی کی تیاری گزشتہ 2 سے4ہفتوں سے جاری تھی کہ پی پی کی رینجرز اور نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں انتہاپسندی کی پالیسی کے خلاف ایک واضح اسٹینڈ لیا گیا جو کہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔
پی پی اس کہانی کو ماننے کے تیار نہیں اور یہ صورتحال اس کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ پی پی کے پاس سندھ اسمبلی میں خواتین کے سیٹوں سمیت کل 86 نشستیں ہیں، دوسرے نمبر پر موجود متحدہ قومی موومنٹ 48 مسلم لیگ فنکشنل 10 اور مسلم لیگ )ن) کے پاس 6 نشستیں ہیں جبکہ جنرل نشستیں ملا کر پی ٹی آئی کی 4 مسلم لیگ (ق) کی ایک اور پی پی ایم کی 2نشستیں ہیں اور ایک آزاد امید وار بھی ہے۔ اگر پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک مل جائے تو سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی آسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.