نیوائیرنائٹ کے نام پر غیرشرعی پروگراموں پر پابندی عائد کی جائے ،مفتی نعیم
زلزلہ،دہشت گردی،بم دھماکوں،کرپشن اوربیڈگورننس پراﷲ سے معافی مانگی جائے، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 30 دسمبر 2015 20:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) معروف عالم دین وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ مغرب زدہ عناصر مغرب کا غیر مہذب اور مادر پدر آزاد معاشرے کو پاکستان میں فروغ دینے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں،نیو ائیر نائٹ،ویلنٹائن ڈے توکبھی بسنت اوردیگر خرافات کی شکل میں زہریلا کلچرنسل نو میں انجیکٹ کیاجارہاہے،نئے سال کی ابتداء میں اﷲ تعالی سے خیروبرکت اورملک میں امن وامان کے قیام کیلئے خصوصی دعاؤں کااہتمام کیاجائے ،،نیوائیرنائٹ کے نام پرغیرشرعی اورغیر اخلاقی پروگراموں پرپابندی عائد کی جائے اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے نئے سال 2016کی آمد کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں پاکستان کو خطرناک قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ،ایسے میں نیو ائیر نائٹ میں مغربی کلچرکو فروغ دینے کے بجائے ملک میں قیام امن کیلئے دعائیں مانگی جائیں زلزلہ ، دہشت گردی ، بم دھماکوں ، کرپشن اور بیڈ گورننس پر اﷲ سے معافی مانگی جائے ، انہوں نے کہاکہ مغربی ملک وملت دشمن عناصر پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں پرحملہ آور ہیں، منظم منصوبے کے تحت پاکستانی نوجوان نسل میں ائیر نائٹ،ویلنٹائن ڈے توکبھی مخلوط میراتھن ریس،بسنت اوردیگر خرافات کی شکل میں زہریلا وغیر مہذب اعمال انجیکٹ کرکے دین سے دور کیا جارہاہے گزشتہ کئی سالوں سے ان مذموم کوششوں میں کافی تیزی آچکی ہے ،ہمیں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور ملک کی سلامتی و خودمختاری کیلئے اخوت و بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.