محکمہ ماحولیات نے ہسپتالوں کے ویسٹ کوسٹور اور ری سائیکل کرنے پر2 گوداموں کو سیل کردیا

بدھ 30 دسمبر 2015 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر برائے ماحولیات اور پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہسپتالوں کے فضلات کو دوبارہ استعمال اور سٹور کرنے والی فیکٹریوں اور گوداموں کے خلاف محکمہ ماحولیات کے چھاپے جن میں ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمن ،ڈسڑکٹ آفیسر ماحولیات انجم ریاض بمعہ انسپکٹر ماحولیات نے بند روڈ کے قریب واقع ہسپتالوں کے فضلات کا کام کرنے والے گوداموں کا دورہ کیا اور ہسپتالوں کے ویسٹ کوسٹور اور ری سائیکل کرنے پر موقع پر دو گوداموں کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل جاوید اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ کی یہ کارروائی مزید اسی طرح جاری رہے گی جس کا مقصد شہریوں کی صحت کا تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہے۔