سال نو کے موقع پر مختلف یورپی شہروں میں سخت حفاظتی انتظامات

جمعہ جنوری 12:18

لندن۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء)سال نو کے موقع پر مختلف یورپی شہروں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔لندن،برسلز،میونخ، میڈرڈ،روم ،پیرس میں سیکورٹی اہلکار الرٹ رہے جبکہ بیلجیئم کے دارالحکومت میں سرکاری سطح پر ہونے والی آتش بازی منسوخ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برسلز کے میئر نے بتایا کہ دہشت گردی کے کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ ملکی وزیر داخلہ کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر کے مرکز میں ہونے والی دیگر تقریبات کو بھی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ اسی طرح برلن، پیرس، ایمسٹرڈم اور لندن میں نئے سال کی تقریبات کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔