حکومت مقامی ایل پی جی انڈسٹری کو بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے ‘فاروق افتخار
ایل پی جی کے مقامی پروڈیوسرز کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے درآمد شدہ گھٹیا معیار کی ایل پی جی سستے داموں فروخت ہورہی ہے
جمعہ 1 جنوری 2016 18:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ٹرمینل کے ذریعے غیر معیاری ایل پی جی کی درآمد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور مقامی ایل پی جی انڈسٹری کو بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جو سمگلنگ اور گھٹیا معیار کی زہریلی ایل پی جی کی درآمد کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔
ایک بیان میں ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فاروق افتخار نے کہا کہ وزارت پٹرولیم مقامی ایل پی جی انڈسٹری کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ نہ صرف اس سے ان گنت خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے بلکہ یہ حکومت کے لیے محاصل کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔(جاری ہے)
فاروق افتخار نے کہا کہ کچھ مفاد پرست امپورٹرز گھٹیا معیار کی ایل پی جی سستے داموں بیچ کر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں کیونکہ اس ایل پی جی میں تیزی سے آگ پکڑنے والے زہریلے کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی ہے جبکہ اس سے قومی خزانے کو بھی بھاری نقصان ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کے مقامی پروڈیوسرز کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے درآمد شدہ گھٹیا معیار کی ایل پی جی سستے داموں فروخت ہورہی ہے لہذا حکومت کو مقامی پروڈیوسرز کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور مقامی پروڈیوسرز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پیداواری لاگت کم کرنی چاہیے بصورت دیگر زہریلے کیمیکلز کی ملاوٹ شدہ ایل پی جی کی وجہ سے انتہائی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.