پاکستان میں تیل کی قیمتیں پیٹرولیم مصنوعات بر آمد کرنے والے ممالک میں سب سے کم ہیں ، دسمبر میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھیں مگر ہم نے اضافہ نہیں کیا ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی صاف تیل پر اس لحاظ سے اثر انداز نہیں ہوتیں
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا سینیٹ میں سینیٹر اعظم خان سواتی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب
جمعہ 1 جنوری 2016 21:13
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک میں سے پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔ دسمبر میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھیں مگر اس کے باوجود ہم نے قیمتیں نہیں بڑھائیں ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریفائنڈآ ئل کی قیمتوں پر اس لحاظ سے اثر انداز نہیں ہوتیں۔
وہ جمعہ کو سینیٹ میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دے رہے تھے ۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے سینیٹ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں شامل تمام ممالک نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنی عوام کا دیا مگر ہماری حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی بجائے اپنی جیبوں میں ڈالا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.