سعودی عرب میں دہشتگردی اور ریاست کے خلاف جرائم میں ملوث ایرانی عالم سمیت 47افراد کے سرقلم
ہفتہ 2 جنوری 2016 13:32
ریاض/ لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) سعودی عرب میں دہشتگردی اور ریاست کے خلاف جرائم میں ملوث ایرانی عالم سمیت47 افراد کے سر قلم کردیے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کو مملکت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سزائے موت دی گئی ہے۔
(جاری ہے)
سزائے موت پانے والے تمام 47 دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے جو ملک کے مختلف علاقوں سے مختلف اوقات میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے اور ریاست مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار ہوئے تاہم برطانوی اخبار گارڈین نے لکھاکہ سزائے موت پانیوالوں میں ایک ایرانی عالم شیخ نمرالنمربھی شامل ہے۔
سزاپانیوالے زیادہ ترافراد کا سرقلم ہفتے کو قلم کیاگیا جو2003ء سے 2006ء کے دوران القاعدہ کی طرف سے ہونیوالے حملوں میں ملوث تھے۔یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ ایران نے النمر کو سرقلم کرنے کی سزا سنائے جانے پر سعودی عرب کو خبردار کیاتھاکہ اس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ یہ بھی واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے اکتوبر2015ء میں نمر کی اپیل مسترد کردی تھی جنہوں نے جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے تھے جس دوران تین افراد مارے گئے تھے اور اسی دوران اْنہیں گرفتار کیاگیاتھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.