پی ایچ ایف نے نیشنل ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میں وزیر اعظم نواز شریف کو بطور مہمان خصوصی دعوت دیدی
تمام کھلاڑیوں ،ملازمین کے واجبات ادا کر دئیے ،قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کی بناء پر ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا‘ شہباز سینئر
ہفتہ 2 جنوری 2016 18:06
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ نیشنل ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی ہے ،تمام کھلاڑیوں اور ملازمین کے واجبات ادا کر دئیے ہیں،قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کی بناء پر ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
(جاری ہے)
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز سینئر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نیشنل ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میں آمد سے ہاکی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی کی ترقی اور فرو غ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ ہاکی کو دوبارہ عروج پر پہنچا نا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام کھلاڑیوں اور ملازمین کے واجبات ادا کر دئیے ہیں۔ کھلاڑیوں کو مستقبل نوکریاں دی جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی جلد کر دیاجائے گا۔ قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کی بناء پر ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.