کراچی پولیس کی پھرتیاں ،گزری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان پر 4مقدمات درج
ہفتہ 2 جنوری 2016 19:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے مبینہ ڈاکو ذکریا اور اس کے ساتھی کے خلاف پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے ایک دن میں چار مختلف مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ پولیس افسران مبینہ مقابلے کی تحقیقات کی بجائے اہلکاروں کی حمایت کررہے ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے مبینہ ڈاکو ذکریا اور اس کے ساتھی کے خلاف پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے چار الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔پولیس نے پہلی ایف آئی آر شہری احسن اسلم کی مدعیت میں ڈکیتی کی ،دوسری سرکار کی مدعیت میں پولیس مقابلے کی ،تیسری غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی اور چوتھی ذکریا کے زخمی ساتھی غلام آزاد کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی درج کی ۔(جاری ہے)
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ واقعہ سے پہلے پولیس موبائل گشت پر تھی کہ چند لڑکوں نے آکر موبائل اور پرس چھیننے کی شکایات کی ۔مقابلے کے بعد شکایت کرنے والے لڑکوں نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا کہ یہی ملزمان تھے ۔ان ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان بھی ملا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.