حکمرانوں کی ترجیحات کامحوران کااپنا کاروبار ہے‘ اشرف بھٹی
شریف برادران ون مین شو اورشعبدہ بازی چھوڑیں اورعوام کوڈیلیورکریں
ہفتہ 2 جنوری 2016 20:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات کامحوران کااپناکاروبار ہے ۔دوسروں کودینے کیلئے ان کے پاس ایک ٹیڈی پیسے کاریلیف نہیں۔مشاورت کے بغیرکی جانیوالی اصلاحات سے عوام کی زندگی میں انقلاب نہیں آئے گا۔حکمران بھائی ون مین شو اورشعبدہ بازی چھوڑیں اورعوام کوڈیلیورکریں۔
عدلیہ سمیت مختلف طبقات کی تنقیدکے باوجود گڈگورننس میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ان کی نام نہاد ٹیکس ایمنسٹی سکیم بھی ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل کاسبب بنے گی ۔حکمران ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ اعدادوشمار میں بھی ہیراپھیری کے ماہر ہیں۔وہ خدابخش کالونی میں اپنے ڈیرے پرکارکنوں کے اعزازمیں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں سے ان کے بیرون ملک اثاثوں کاحساب لیا جائے۔
وہ بیرون ملک سے اپناسرمایہ اورکاروبار پاکستان منتقل کئے بغیر کس طرح دوسروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران خود ٹیکس نادہندہ اورہنڈی کے کاروبارمیں ملوث رہے ہیں،انہیں کئی بارمقدمات کاسامناکرناپڑا۔اگر وہ پوراٹیکس دیں گے تو کوئی اس ملک میں ٹیکس چوری نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جس دن حکمرانوں کی نیت صاف ہوگئی اس روز ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی اور پاکستان شاہراہ ترقی پرگامزن ہوجائے گا۔عوام کوبھیک مانگنے پرمجبورکرنے کی بجائے انہیں باعزت روزگارفراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے وسائل پرعوام کاحق ہے ،انہیں بیماری کی صورت میں صدقات اورخیرات سے ادویات نہیں چاہئیں بلکہ ان کامعیارزندگی اس قدربلندکیا جائے جووہ اپنے وسائل اپنی ذات پرصرف کریں اورامداد کیلئے حکومت کی طرف نہ دیکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.