انگلینڈ کے نوجوان کرکٹر میتھیو ہوبڈین انتقال کر گئے
اتوار 3 جنوری 2016 12:40
لندن۔ ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) ) انگلینڈ کے نوجوان فرسٹ کلاس کرکٹر میتھیو ہوبڈین انتقال کر گئے ان کی عمر 22 برس تھی۔ وہ سسیکس کاؤنٹی کلب کی نمائندگی کرتے تھے۔
(جاری ہے)
سسیکس کاؤنٹی کلب نے میتھیو ہوبڈین کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہا کیا ہے، کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وہ بہت باصلاحیت کرکٹر تھے اور ان کا مستقبل روشن تھا، انہوں نے 2014 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور وہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔
سسیکس کلب نے آنجہانی کرکٹر کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلب کیلئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انگلینڈ میں کرکٹ کی مختلف ایسوسی ایشنز اور قومی کرکٹرز نے اپنی تعزیتی پیغام میں نوجوان کھلاڑی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے انگلینڈ کرکٹ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔ میتھیو ہوبڈین دائیں ہاتھ سے فاسٹ باؤلنگ کرتے تھے انہوں نے 18 فرسٹ کلاس میچوں میں 48 وکٹیں حاصل کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.